(یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جمعرات کو سیکوٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا ۔
دریں اثنا علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور احتجاجی مظاہرین کے مابین اُس وقت پرتشدد احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھے جب جھڑپ
ختم ہونے کے بعد لوگوں کی ایک بڑی جمعیت مارے گئے جنگجو کی لاش مانگنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پرتشدد احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک نوجوان چھرے لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ہے، جسے علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔